اے سی کمالیہ کی غلہ منڈی آمد،مسائل کے حل کی یقین دہانی

 اے سی کمالیہ کی غلہ منڈی آمد،مسائل کے حل کی یقین دہانی

کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا،نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقراء ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی غلہ منڈی کمالیہ آمد، صدر غلہ منڈی میاں امجد اسلام امجد اور جوائنٹ سیکرٹری محمد الیاس بھٹی نے انہیں غلہ منڈی کا تفصیلی دورہ کروایا۔۔

اسسٹنٹ کمشنر نے انہیں غلہ منڈی کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقراء ناصر نے کہا کہ غلہ منڈی میں سیوریج پائپ لائن منصوبہ کی منظوری ہو چکی، بارشی پانی کے جمع ہونے سے غلہ منڈی میں آڑھتیوں کا لاکھوں کا نقصان ہو جاتا تھا جو سیوریج لائنز بچھانے کے بعد نہیں ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ غلہ منڈی حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے اے کیٹگری جلوس کا بھی روٹ ہے اس لحاظ سے بھی غلہ منڈی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔اس موقع پر میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر عمر نواز ، سب انجینئر شیخ احسان یوسف ، انفارمیشن سیکرٹری تاجر اتحاد عاصم رحمت ، سید ثقلین حیدر کاظمی اور رضوان خان بھی موجود تھے ۔ صدر غلہ منڈی امجد اسلام امجد نے سیوریج کا مسئلہ حل کرنے پر انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں