وکلا کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا:رانا مستنصر حسین
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )سابق چیئر مین بیت المال رانا مستنصر حسین نے کہا ہے کہ وکلا کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وکلا کی فلاح کیلئے ہراول دستہ کے طور پر ہمیشہ تیار رہیں گے ۔
علی پورچٹھہ میں وکلا کے انتخابی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اپنے گروپ کو کامیاب کرانے میں تمام توانایاں صرف کردیں گے ،ہر وکیل کے ساتھ بغیر کسی ریفرنس کے ہرمشکل گھڑی میں ہراول دستہ کے طور پر نظر آئیں گے ،دوستوں کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ۔ اس موقع پر امیدوار صدر اعجاز پرویا و جنرل سیکرٹری ذیشان اقبال چٹھہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وکلا کے ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا رہیں گے ۔