پینسرہ :بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

پینسرہ :بریسٹ کینسر کے حوالے  سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

پینسرہ(نمائندہ دنیا )چک نمبر66ج ب کے میموریل ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا ۔۔

جس میں ڈاکٹر زہرا یٰسین ،ڈاکٹر جویریہ، ڈاکٹر شاہدہ و دیگر لیڈی ڈاکٹرز علاقہ بھر کی سینکڑوں خواتین کو کینسر کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر زہرا یٰسین نے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین میں بریسٹ کینسر کی شر ح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ، جس کی بنیادی وجہ بر وقت چیک اپ نہ کروانا اور ماؤں کو اپنے بچوں کا اپنا دودھ نہ پلانا ہے ، بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے خواتین کو چاہئے اپنا بر وقت چیک اپ کروائیں ،مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلائیں،احتیاطی تدابیر سے ہی خطرناک مرض سے بچا ؤ ممکن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں