خالد مقبول کا سول اسپتال کا دورہ
خکراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سول اسپتال کراچی کا دورہ کیا اور میڈیکل ایڈ کمیٹی سول اسپتال یونٹ کے ذمہ داران انچارج مرزا شاکر بیگ ، اراکین کمیٹی عمران قریشی، عبدالخالق ، محبوب و دیگر سے ملاقات کی۔
انہوں نے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد نیاز کے ہمراہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔اس موقع پر سینئر ڈاکٹرز اور شعبہ صحت کے ذمہ داران نے سول اسپتال کے مختلف شعبوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے چیئرمین ایم کیو ایم کو آگاہی دی، ڈاکٹر خالد مقبول نے میڈیکل ایڈ کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا۔