جی سی یو فیصل آباد کے طلبہ وفد کا چیمبر آف کامرس کاد ورہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ مطالعہ پاکستان کے طلبہ وفد نے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر مشتاق کی قیادت میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کاد ورہ کیا ۔۔
وفد میں جی سی یونیورسٹی شعبہ مطالعہ پاکستان کے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلبہ اوراساتذہ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پرفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ انڈسٹری-اکیڈیمیا رابطوں کے ذریعے جامعات میں ہونے والی تحقیق کو ملک کے مجموعی مفادات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جبکہ ڈاکٹر حبیب اسلم گابا اور وحید خالق رامے نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے عبدالقادر مشتاق کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ پیش کی اور جامعہ کے سکالرز کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوایا۔