پنجاب حکومت عوام کی فلاح کیلئے کوشاں :بلال فاروق

پنجاب حکومت عوام کی فلاح کیلئے کوشاں :بلال فاروق

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں کسی قسم کی سستی اور کاہلی اور نا ہی ناقص میٹریل کے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔۔

اس کی تعمیر صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرنا ضروری ہے ، ان خیالات کا اظہارسابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے راہوالی سپورٹس کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر تعمیراتی کا موں کاجائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے تعمیراتی کمپنی کے ٹھیکیدار کوانتباہ کیا کہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں میٹریل اور معیار پرکسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔یہ منصوبہ اپنے مقررہ وقت پر پائیہ تکمیل تک پہنچنا چاہئے تاکہ راہوالی اور گردونواح کے نوجوانوں کو کھیلوں کیلئے کے لیے بروقت وسیع سہولتیں میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے ۔مسلم لیگ ن کی سیاست کا منشورعوام کی خدمت ہے ۔ہماری حکومت جب بھی اقتدار میں آئی پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے روشن مشن کے تحت علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری و ساری ہیں۔تاریخ میں پہلی مرتبہ یونین کونسل کی سطح پر صفائی ستھرائی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں