سیالکوٹ :شہاب پورہ یونین کونسل میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

سیالکوٹ :شہاب پورہ یونین کونسل  میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )رکن صوبائی اسمبلی منشا اﷲ بٹ نے شہاب پورہ یونین کونسل میں حکومت پنجاب کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔۔۔

اس موقع پر یوسف جٹ، ملک بلال سرفراز، قمر بٹ، طارق بٹ، ایکسین میونسپل کارپوریشن بلال قیصر ، سب انجینئر استفانس مسیح، عبدالحمید قاسم اور شاہد بٹ سمیت معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ منشا اﷲبٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ایک مرتبہ پھر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ترقیاتی کاموں کا آغاز گھروں کے ڈور سٹیپ سے کیا گیا ہے جس میں گلیوں میں ٹف ٹائلز اور سیوریج کے منصوبے شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں