ریلوے لائن کیساتھ دکانیں ، عارضی سٹال ، ٹھیلے سج گئے

ریلوے لائن کیساتھ دکانیں ، عارضی سٹال ، ٹھیلے سج گئے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ریلوے کی اراضی پر تجاوزات قائم ،ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ عارضی سٹالز سج گئے جس کی وجہ سے کوئی بھی بڑ احادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔

 گوندلانوالہ اورشیرانوالہ باغ پھاٹک کے ارد گرد میلوں رقبہ پر ریلوے لائن کے ساتھ غیر قانونی طور پر لنڈا بازار ایک بار پھر قائم ہو گیا ۔ غیر قانونی لنڈا بازار کی آڑ میں لو گوں نے یہاں پر مارکیٹ کی طرح سیکڑوں دکانیں ،عارضی سٹال اورٹھیلے سجا کر گرم کپڑے ،ٹریک سورٹس ،کپڑے ،سویٹر،کمبل اور دیگر ضروریات اشیاء کا کاروبار شروع کر رکھا ہے ۔ ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے لائن کے ادگرد بیس بیس فٹ کے فاصلے پر دونوں اطراف میں دیوار بھی بنائی گئی ہے لیکن اس کے باجود ریلوے کی جگہ پر لنڈا بازار قائم ہے ۔ ریلوے کی زمین پر غیر قانونی طور پر کاروبار کی وجہ سے ریلوے لائن کے ساتھ رقبہ تنگ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کا بہت زیادہ رش ہو تا ہے ۔جو کہ کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ۔ریلوے کی اراضی پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بھی موجود ہیں لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں ہو رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں