سرکاری سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو میں تاخیر،پنجاب حکومت کا اظہار تشویش

سرکاری سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو میں تاخیر،پنجاب حکومت کا اظہار تشویش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے ضلع سرگودھاکے سرکاری سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو۔

، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اپ گریڈیشن کے جاری منصوبہ جات پر ناقص عملدرآمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایجوکیشن اتھارٹی حکام سے رپورٹ طلب کر لی گئی ،ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے گرلز و بوائز سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن، خطرناک عمارتو ں کی تعمیر نو اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2024-25کے تحت کروڑ وں روپے کے فنڈز جولائی 2024میں ہی جاری کر دیئے تھے ،چھ ماہ گزرنے کے باوجود مجموعی عملدرآمد صرف 15فیصد ہے ،اور سست روی کے باعث فنڈز کا ایک بڑا حصہ لیپس ہونے اور میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث منصوبوں کی لاگت بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیاہے ، جس پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کا ذمہ دار ایجوکیشن افسران کو قرار دیا اور مجموعی صورتحال کی رپورٹ طلب کر کر لی گئی ہے ،اور تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں