جھنگ:کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر تباہ

جھنگ:کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر تباہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کاٹن فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ چنیوٹ روڈ پر صوفی موڑ کے قریب واقع کاٹن فیکٹری میں گزشتہ روز اچانک آگ لگ گئی۔

 آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاپ، اس دوران آگ کی وجہ سے روئی کی گانٹھیں اور دیگر سامان جل کر خاک ہو گیا،خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں