بنیادی کارکردگی اہداف 100فیصد یقینی بنانے کی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)چیئر مین وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ برگیڈئیر بابر علاؤ الدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر)نے ڈی سی دفتر میں حکومت پنجاب کے ٹاسکس پر عملدرآمد بارے میٹنگ کا انعقاد کیا ۔
برگیڈئیر بابر علاؤ الدین کا کہنا تھاکہ بنیادی کارکردگی اہداف کا 100 فیصد حصول یقینی بنایا جائے ،مانیٹرنگ کا مقصد اداروں کی سروس ڈیلوری میں بہتری لانا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا انیشی ایٹوزپر فوکس ہے ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے ،کوڑا کرکٹ منظم انداز سے ڈمپ کیا جائے ،سالڈ ویسٹ نظام کے تحت صفائی ستھرائی کی نگرانی کی جائے ،بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ریومپنگ کے کام میں معیار اور شفافیت یقینی بنایا جائے ،اپنی چھت اپنا گھر، کسان، ہمت،لائیوسٹاک کارڈز، گرین ٹریکٹر سکیم تاریخی اقدامات ہیں ،ہیلتھ،سکولز کونسلز،ویلیج کمیٹیوں کو فعال کیا جائے ،محکمہ لائیوسٹاک فیلڈ سرگرمیاں بڑھائے ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی ، سروس ڈیلوری، ستھرا پنجاب مہم،پرائس کنٹرول سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، زیبرا کرا سنگ ،مین ہولز کو ڈھکن لگانے ، فلٹریشن پلانٹس، آؤٹ سورس سکولز, انسداد تجاوزات ، ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف آپریشن ، سٹیم مقابلہ ، بیوٹیفکیشن پلان،آوارہ کتے کی تلفی مہم سمیت دیگر اقدامات بارے بریفنگ دی ۔میڈیا ٹاک میں برگیڈئیر بابر علاؤ الدین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہیں پسماندہ اضلاع کی ترقی اور گڈ گورنننس کے لیے موثر اقدامات اٹھانا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ۔