تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، اہم شاہراہیں کلیئر

تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، اہم شاہراہیں کلیئر

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور اہم شاہراہوں کو ڈھابے اور ریڑھی بانوں سے کلیئر کرایا۔

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی ،روڈ کی حدود میں تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور کسی قسم کے پریشر کو ملحوظِ خاطر نہ لایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے کا باعث بنتی ہیں، اس لئے دکاندار اپنی حدود میں سامان رکھیں بصورت دیگر سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں