مظفرگڑھ،میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا کام چھوڑ کر احتجاج

مظفرگڑھ،میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا کام چھوڑ کر احتجاج

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا کام چھوڑ کر احتجاج،میونسپل کمیٹی اور دیگر افسروں کے خلاف شدید نعرے بازی،2010 کے بعد سے مستقل ہونے والے ملازمین کو مستقل ورک چارج ملازمین بنایا جارہا ہے ۔۔۔

 اس اقدام سے ملازمین پنشن اور دیگر مراعات سے محروم ہوجائیں گے ،آفیسرز کا ملازمین سے رویہ ہتک آمیز ہے ، مظاہرین۔تفصیل کے مطابق 2010کے بعد مستقل ہونے والے ملازمین کو مستقل ورک چارج ملازم بنانے کے خلاف میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے ملازمین نے گزشتہ روز کام چھوڑ پر دفتر میں ہڑتال کی۔اس موقع پر ملازمین نے میونسپل کمیٹی اور دیگر افسروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی،ملازمین کا احتجاج میں کہنا تھا کہ مستقل ملازمین کو مستقل ورک چارج بنانے سے ملازمین کی پنشن ختم ہوجائے گی جبکہ دیگر مراعات سے بھی محروم ہوجائیں گے ، مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا اور لاہور تک جا کر احتجاج کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں