ضلع مظفر گڑھ میں سرچ آپریشن، 39اشتہاری گرفتار
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)سرکل ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی تمام تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے سرچ آپریشن، پنچاب پولیس ،ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اور سی آئی اے سٹاف بھی شامل، آپریشن کے دوران 39 اشتہاری گرفتار مزید منشیات اور شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدرکی خصوصی ہدایت پر ضلعی کے تمام تھانوں میں سرکل کے ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی سرچ آپریشن جاری ہیں،مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران 39 اشتہاری گرفتار، 1200 گرام چرس اور270لٹر شراب برآمدکی گئی،سرچ آپریشن میں پنچاب پولیس سمیت، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اور سی آئی اے سٹاف حصہ لے رہا ہے ۔اس موقع پرڈی پی او سید حسنین حیدرکاکہنا تھاکہ سرچ آپریشن کا مقصد معاشرے میں موجود جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہے تاکہ معاشرے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔