صحت کے ورٹیکل پروگرامز اور شکایت سیل پر پیش رفت کا جائزہ

صحت کے ورٹیکل پروگرامز اور شکایت سیل پر پیش رفت کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے اجلاس میں صحت عامہ کے منصوبے ورٹیکل پروگرامز اور منسٹر شکایت سیل پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پنجاب ہیلتھ روڈ میپ ٹیم کے سربراہ عبداللہ ہارون نے بریفنگ دی۔ وزیر صحت کا کہنا تھا تمام شکایات کے ازالہ کی تصدیق کے لئے کال سنٹر خود شہریوں سے رابطہ کرے گا۔ علاوہ ازیں خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ چیف منسٹر سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پر عملدرآمد کی باضابطہ منظوری دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں