اپنی چھت،اپنا گھر سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا جائزہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس کے دوران ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سیف انور جپہ اور۔۔۔
سی ای او اربن یونٹ عمر مسعود نے اپنی چھت،اپنا گھر سکیم کے جاری پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت مختلف اضلاع میں چھوٹے گھروں کی تعمیر بارے بھی جائزہ لیا گیا، وزیر ہاؤسنگ نے ڈی جی پھاٹا کو فیصل آباد، سیالکوٹ، لیہ، بھکر ،خانیوال سمیت 8 مختلف اضلاع میں گھروں کی تعمیر بارے پلان جمع کر انے کی ہدایت کی۔ ڈی جی پھاٹا نے کہا اب تک 4800 افراد کو اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت قرضوں کی پہلی اقساط جاری کی جاچکی ہیں، 500 افراد کو قرضوں کی دوسری اقساط بھی جاری کردی گئی ہیں، 73 ہزار 498 درخواست گزاروں کو قرض فراہمی کیلئے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ بلال یاسین کا اجلاس میں کہنا تھا عوام کو بجلی بلوں، سستی سواری، سستے ٹریکٹر، سولر سسٹم اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے مزید منصوبے دئیے جائیں گے۔