پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کا اجلاس،ڈاکٹر زبیر شاہین چیئرمین منتخب
ملتان(لیڈی رپورٹر) پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کے ممبران کا اجلاس گزشتہ روز ملتان کے معروف نجی ہسپتال میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کی کور کمیٹی کے فیصلہ سے پروفیسر ڈاکٹر زبیر شاہین پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کا چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ کو صدر منتخب کر لیا گیا اسی طرح احد مہدی کو سینئر وائس پریذیڈنٹ ,میاں اعزاز کو وائس پریذیڈنٹ، فراز خان کو جنرل سیکرٹری ، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران کو جوائنٹ سیکرٹری ، ڈاکٹر اسماعیل بشیر کو خزانچی منتخب کر لیا گیا ۔