شادی تقریبات میں فحش گانوں پر رقص،50گرفتار

 شادی تقریبات میں فحش گانوں پر رقص،50گرفتار

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر )تھانہ سٹی پولیس نے شادی تقریبات کے دوران مجروں میں فحش گانوں پر رقص کرنیوالی رقاصاؤں سمیت50افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابقمحلہ کوڑے والا اور قاسم والا میں جاری مجروں پر چھاپے مارے گئے ، دونوں مقامات پر شادی کی تقریب کی آڑ میں غیر اخلاقی محفل سجائی گئی تھیں،رقاصاؤں پر لٹائی گئی بھاری رقم ایک لاکھ چھینانوے ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ۔محفل میں اماراتی، سعودی اور امریکی کرنسی نوٹ بھی نچھاور کئے گئے تھے ، آتشبازی کا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ غیر قانونی محفلوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں