کھیلوں کے میدان اپ گریڈ کئے جا رہے :منشا اللہ بٹ

 کھیلوں کے میدان اپ گریڈ کئے جا رہے :منشا اللہ بٹ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )اراکین صوبائی اسمبلی منشا اﷲ بٹ اور چودھری فیصل اکرام نے کہا ہے کہ شہر میں کھیلوں کو فروغ کیلئے سپورٹس کمپلیکس پسرور روڈ سمیت دیگر گراؤنڈ کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔۔۔

اس مقصد نوجوانوں، کھلاڑیوں اور اتھلیٹس کو اپنے جوہر نکھارنے کا موقع ملے گا۔ یہ بات انہوں نے سیالکوٹ پسرور روڈ پر واقع سپورٹس کمپلیکس ، ہاکی سٹیڈیم اور فٹبال سٹیڈیم کی بحالی و تکمیل کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار گوندل، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید قاسم، نبیل لون، شاہد بٹ اور عدنان اکبر چودھری بھی موجود تھے ۔ منشا اﷲ بٹ نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کلبز لیول پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ مقامی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں