گورنرسندھ سے ضلع کرم کے عمائدین کے وفد کی ملاقات

گورنرسندھ سے ضلع کرم کے عمائدین کے وفد کی ملاقات

کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں کروڑوں روپے کی ادویات اور دیگر امدادی سامان روانہ کرچکے ہیں ،ضرورت پڑنے پر مزید امدادی سامان بھی روانہ کریں گے ۔

گورنر ہاؤس سے جای اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں ضلع کرم کے عمائدین کے 18 رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ضلع کرم کے مسائل کے مستقل حل کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا،باہمی اتحاد سے بیرونی سازشیں ناکام بنائی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کے مسائل کے حل کے لئے موجودہ حکومت پر عزم ہے ،ملاقات میں نفرت کے خاتمہ امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اظہاربھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں