وزیرآباد:تجاوزات کیخلاف آپریشن ، شیڈ بھی گرا دئیے

 وزیرآباد:تجاوزات کیخلاف آپریشن ، شیڈ بھی گرا دئیے

وزیرآباد(نامہ نگار)انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن ، د کانداروں کے ڈھابے اور د کانوں کے اوپر بارش سے بچاو کے لیے بنائے گئے شیڈ گرا دئیے۔۔۔

د کانداروں کا شدید احتجاج،انتظامیہ کو بد دعائیں ہڑتال کی دھمکی،اسسٹنٹ کمشنر نے مشاورت کے لیے مرکزی انجمن تاجران اور شہریوں کو آج دفتر بلا لیا۔وزیرآباد جی ٹی روڈ الہ آباد ،کچہری چوک،لاہوری دروازہ ،مین بازار سمیت شہر کے مختلف علاقہ جات و شاہراہوں پر د کاندار حضرات کی جانب سے تجاوزات کے خلاف بلدیہ وزیرآباد کا آپریشن ہیوی مشینری سے انتظامیہ نے دکانداروں کے شیڈ توڑ دئیے ، نجی ریستوران کے تندور کو توڑ دیا گیا ،بجلی کا نظام درہم برہم ،تاریں ٹوٹ گئی درجنوں دکانداروں کی د کانوں کے سامنے بنائی گئی خود ساختہ تجاوزات کو مسمار کیا گیا، د کانداروں نے احتجاج کرتے ہوے کہا کہ انتظامیہ نے بغیر نوٹس ہمارا قیمتی سامان تباہ کر دیا ، د کانداروں کے شدید احتجاج پر انتظامیہ نے آپریشن تین روز کے لیے مؤخر کر دیا،و د کانداروں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا طریقہ کار مرتب کیا جائے ، د کانوں کے سامنے 4 سے 6 فٹ جگہ کو چھوڑ کر حد بندی لکیر لگائی جائے جبکہ د کانوں کے شیڈز جو خالصتاً بارش سے بچاو کے لیے بنائے گئے ہیں ان کے بارے بھی انتظامیہ وضاحت کرے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم نے انکو بار بار تنبیہ کی ہے کہ تجاوزات کو خود بخود ختم کر دیں مگر عمل نہ کرنے کے بعد آپریشن کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں