وزیرآباد:ٹوٹی سڑکیں ،جا بجا کھڈے حادثات کے سبب

وزیرآباد:ٹوٹی سڑکیں ،جا بجا کھڈے حادثات کے سبب

وزیرآباد(نامہ نگار)ٹوٹی سڑکیں ،جا بجا کھڈے حادثات کے سبب کی بڑی وجہ، ہائی وے حکام عارضی مرمت کی بجائے مستقل حل کریں تاکہ سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں شہری قیمتی گاڑیوں کے نقصان اور انسانی جانوں کے ضیاع سے محفوظ رہ سکیں۔۔۔

وزیرآباد شہر میں واقع سیالکوٹ روڈ ،احمد نگر روڈ ،اندرون جی ٹی روڈ ،دھونکل روڈ اور ڈسکہ روڈ پر مختلف مقامات پر سڑکوں میں بنے کھڈے اور خراب سڑکیں آئے روز حادثات کا سبب بن رہیں ہیں جس سے نہ صرف شہریوں کی قیمتی گاڑیوں کا نقصان ہوتا ہے بلکہ کئی ایک جان لیوا حادثات شہریوں کی اموات کا سبب بن رہے ہیں متعدد شہری حادثات کا شکار ہو کر مستقل معذور بن جاتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی وے حکام کو ٹوٹی سڑکوں کی عارضی مرمت جو کہ مٹی اور خاکہ وغیرہ ڈال کر ریپئر کی جاتی ہے کا مستقل حل کرنے کا پابند بنایا جائے تا کہ آئے روز کے حادثات کو بریک لگ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں