تحریک لبیک حلقہ پی پی 235 کے عہدیداروں کی حلف برداری
میلسی (نامہ نگار )تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی 235 کہ عہدے داروں کی تقریب حلف برداری ، صدارت مفتی الطاف احمد سعیدی نے کی۔
جنوبی پنجاب ٹی ایل پی کے سرپرست اعلیٰ مہر محمد فیاض نے حلف لیا۔مہر محمد فیاض نے ذمہ داری سنبھالنے پر تمام عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حضورؐ کے دین کو تخت پر لانے کے لیے جدوجہد کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور عہدے داراپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر علامہ خادم حسین رضوی کے شروع کیے گئے اس مشن کو مکمل کریں۔اس موقع پر امیر ذوالفقار علی چوہان،نائب امیر قاری ممتاز احمد سعیدی،ناظم اعلیٰ غلام مصطفیٰ رضوی،نائب ناظم اعلیٰ محمد احمدودیگر نے حلف اٹھایا۔