عوامی ریلیف کیلئے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنا ئیں ، کمشنر

عوامی ریلیف کیلئے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عملدرآمد یقینی بنا ئیں ، کمشنر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے دئیے گئے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر عملدرآمد یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 پرائس کنٹرول، انسداد تجاوزات اور ستھرا پنجاب پر خصوصی توجہ دی جائے ، تمام محکمے پچھلے دس ماہ کی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں تاکہ پتا چل سکے کہ اس عرصہ میں کس کس محکمے کی کارکردگی میں کتنی بہتری آئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا تمام اضلاع میں پلاسٹک مین ہولز رکھے جائیں۔ مری کے داخلی راستوں پر\\\'\\\' ویلکم ٹو مری\\\'\\\'بورڈز آویزاں کیے جائیں اور تمام تحصیلوں کے لئے خوبصورتی اور ماڈرنائزیشن کا ٹارگٹ رکھا جائے ، اسکے علاوہ سڑکوں پر کیٹ آئیز نصب ، گرین بیلٹس بنا ئی جا ئیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں