گرانفروشوں کیساتھ آ ہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے ، ڈی سی مری
مری(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنرمری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت مری میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی حالیہ کار کردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمری آغا ظہیر عباس نے مختلف محکموں کے حکام ، مجسٹریٹوں کو ہدایات دیں کہ گرانفروشوں کیساتھ آ ہنی ہا تھوں سے نمٹا جا ئے ، بازاروں میں ریٹ لسٹ سے زائدقیمتوں پر اشیا ئے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ، بھاری جرمانے کیے جائیں۔ تمام دکانداروں کو نرخ نامے نمایاں جگہوں پرآویزاں کرنا چاہئیں ، مجسٹریٹس کی ٹیمیں بازاروں کا دور کریں اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا ئے خوردونوش کی فروخت یقینی بنا ئیں ۔