ڈی سی کا شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ

 ڈی سی کا شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا شاہراہوں کے ترقیاتی منصوبوں سپر چوک ملتان روڈ تا پرمٹ چوک بائی پاس ،لودھراں سٹی پورشن کی مرمت و بحالی اور جاری ترقیاتی منصوبہ بہاولپور این 5 اڈا پرمٹ چوک تا جلالپور پیر والا کی تعمیر و بحالی کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے N5 نیشنل ہائی وے شاہراہ کے سٹی پورشن کے معائنہ کے دوران متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، فیلڈ افسر ذمہ داری کے ساتھ ترقیاتی کام کی سخت مانیٹرنگ کریں ۔ اس موقع پر ایکسین ہائی ویز لودھراں غلام فرید نے ترقیاتی منصوبہ بارے تفصیلی بریفننگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کیے جائیں ۔ دریں اثنا محکمہ روڈز کے افسروں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپر چوک ملتان روڈ پرمٹ بائی پاس لودھراں سٹی پورشن کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کی سکیم نمبر 2180 کے تحت 9.90 کلو میٹر پختہ سڑک کے ٹکڑے کی بحالی کی جا رہی ہے ،مرمت و بحالی کی سکیم کا تخمینہ 91.687 ملین روپے لگایا گیا ہے جبکہ بہاولپور این 5 اڈا پرمٹ چوک تا جلالپور پیر والا کے ترقیاتی منصوبہ پر 1009.194 ملین روپے خرچ ہونگے ۔دریں اثناڈپٹی کمشنر نے زیرو ویسٹ صفائی آپریشن کے معائنہ کے موقع پر کہا کہ لودھراں سے مجموعی طور پر 9 ہزار 636 ٹن ویسٹ اکھٹا کیا جائے گا جبکہ ابتک ساڑھے 3 ہزار ٹن ویسٹ اکھٹا کیا جا چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں