گلی محلے میں ڈھکنوں کی نگرانی کرنا میرا کام نہیں،میئر
کراچی(این این آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ گلی محلے میں ڈھکنوں کی نگرانی کرنا میرا کام نہیں،ماضی میں کراچی میں بار بار تفریق کی گئی ۔۔
لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ شہر میں بلاتفریق کام کریں، موٹرسائیکل کی چوری روکنی ہے تو سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ کا کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی میں ہر رنگ، نسل اور قومیت کے لوگ رہتے ہیں۔ ماضی میں بارہا تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ تفریق ختم کرکے لوگوں کی خدمت کریں۔مرتضی وہاب نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا مزدوروں سے کیا وعدہ آج وفا کیا جارہا ہے ۔ پریس کانفرنس اس لیے نہیں کرتے کہ دھماکے یا کوئی اور خبر دیں بلکہ ہم ترقیاتی کاموں سے متعلق پریس کانفرنس میں آگاہ کرتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز گٹر میں بچہ کر گر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ اس معاملے پر سیاست کرنا افسوسناک ہے ۔ گلی محلے میں ڈھکنوں کی نگرانی کرنا میرا کام نہیں ہے ۔ لیکن یہاں رواج بن گیا ہے کہ ہر چیز کا الزام دوسروں پر ڈال دیاجاتے ۔انہوں نے کہا کہ مین ہول کے ڈھکن چوری ہو جاتے ہیں۔ یہ نہیں ہوتا کہ وہ ڈھکن اٹھا کے ہم گھر پر رکھتے ہیں۔ بلکہ اس ڈھکن میں سریا ہوتا ہے جسے کباڑ میں لے جا کر بیچا جاتا ہے ۔ اور یہاں تو گملے بھی چوری ہو جاتے ہیں۔