غیرقانونی بچت بازاروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے شہر میں انڈوں اور مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا ہے ۔۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت پیر کو ان کے دفتر میں ڈپٹی کمشنرز اوربیورو آف سپلائی کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز مرغی اور انڈوں کے سرکاری نرخ کو سختی سے نافذ کریں گے اور خلا ف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے ۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرکو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف مہم کو جاری رکھیں اور موثر بنائیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر وسطی بیورو اف سپلائی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈر ز کی مشاورت سے اقدامات تجویز کریں گے اور ضروری ہوا تو از سر نو جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ انڈوں، مرغی ،دال مونگ اور روٹی و نان کی قیمتوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے تمام اسسٹنٹ کمشنرز خصو صی کوششیں کریں گے ،قیمتیں چیک کریں گے ،خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔