ڈپٹی میئر کاپورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس
کراچی (این این آئی) ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے۔
کہ ڈپٹی کمشنر ملیر اور ایس ایس پی ملیر سے رابطہ کر کے واقعہ کی تفصیلات لی ہیں، واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں، تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔