وزیر ہاؤسنگ کا داتا دربار کے اطراف سڑکوں کی ری ماڈلنگ کا جائزہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی سی سید موسیٰ رضا اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار کا دورہ کیا۔
دربار کے اطراف، ٹریفک بہاؤ ،تجاوزات کے خاتمے اور سڑکوں کی ری ماڈلنگ کا جائزہ لیا۔ داتا دربار کی توسیع اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیلئے تجاویز طلب کر لی گئیں ۔