آبیانہ کے باقیداروں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی ہدایت

 آبیانہ کے باقیداروں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیرصدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے مختلف مدات میں ریکوری کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے۔۔۔

 آبیانہ کے باقیداروں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسر ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔انہوں نے دیگر شعبوں میں بھی ریونیو ریکوری کے اہداف کی تکمیل کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے نامکمل جمع بندیاں جلد از جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے مسنگ ڈاکومنٹ کو تلاش اورریکارڈ پورا کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرزکو ٹاسک تفویض کیا اور کہا کہ رجسٹرار سے میٹنگز کرکے اہداف مکمل کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنرنے زیرالتوا میوٹیشن کلیئر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ناقص پرفارمنس پر شوکازنوٹس دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسر اپنا قبلہ درست کر لیں،روزانہ کی بنیاد پر اے ڈی ایل آر،تحصیلدار سے میٹنگ کریں ریکوری نہ ہونے والے موضع کے پٹواریوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں