ستھرا پنجاب مہم،ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن میں مزید تیزی
ملتان (خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی)سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں بھرپور صفائی مہم جاری ہے ۔
کمشنر ملتان مریم خان کی ہدایت پر ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے ،اس سلسلے میں جدید مشینری اور افرادی قوت بھی فیلڈ میں اتار دی گئی ہے جس کی موثر مانیٹرنگ کے ذریعے صفائی صورتحال کو بہتر کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اپریشن کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منیجر اپریشن انوار الحق نے صفائی اپریشن اور ویسٹ کولیکشن پر تفصیلی بریفنگ کی چیف ایگزیکٹو افیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ ملتان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں یکساں صفائی نظام نافذ کر کے عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے نجی شعبے کو صفائی کے حوالے سے واضح ٹاسک دے کر تمام فلتھ ڈپوز اور کوڑے کے ڈھیر صاف کرنے کا الٹی میٹم بھی جاری کیا گیا ہے ۔