شعبہ صحت کیلئے زیرٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا، محمد علی بخاری
ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ضلعی انتظامیہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام ہسپتالوں اور ۔
مراکز صحت پر ادویات سمیت جدید طبی آلات کی فراہمی ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ نشتر ہسپتال نے جنوبی پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے مریضوں کے بھی علاج معالجہ کا بوجھ اٹھا رکھا ہے ، اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے بستر ہسپتال میں اضافی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمیشن نے نشتر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل اور صلاحیتیں صرف کی جائیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمیشن نے نشتر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔