عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا سخت نوٹس

عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا سخت نوٹس

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا سخت نوٹس ،شہر میں سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ نے سی او میونسپل کمیٹی کو طلب کرلیا۔

میونسپل کمیٹی کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات،شہریوں کے مسائل جلد حل کرنے کے لئے واسا کی ٹیم کی خدمات بھی شامل کرنے کی ہدایت،سی او میونسپل کمیٹی کے واسا ٹیم کے ہمراہ شہر کے ڈسپوزل کے اور سیوریج لائنوں کے معائنے ،سیوریج لائن خاصی پرانی اور بوسیدہ ہونے کے باوجود شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں موجود وسائل میں جلد ہی شہر میں سیوریج کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ،تفصیل کے مطابق شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج سے درپیش مسائل پر شہریوں کی مشکلات کے سدباب کے لئے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے سخت نوٹس لیکر قلیل وقت میں بہتری کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی یوسف چھینہ سے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وقاص گجر کو طلب کرلیا اور جلد ہی شہر میں سیوریج کے مسائل کا حل کا ٹاسک دے دیا دوسری جانب سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے تمام سیور مین اور میونسپل کمیٹی کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی دوسری جانب واسا کی ٹیم کو بھی معاملات جلد حل کرنے کے بلوا لیا۔جس پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی وقاص گجر نے واسا ٹیم کے ہمراہ شہر کے تمام ڈسپوزل کے تفصیلی دورے کئے اور شہر کی بڑی سیوریج لائنوں کا بھی معائنہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں