ویمن یونیورسٹی میں فیکلٹی کی 25روزہ ٹریننگ شروع

ویمن یونیورسٹی میں فیکلٹی کی 25روزہ ٹریننگ شروع

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام فیکلٹی کی 25 روزہ ٹریننگ شروع ہوگئی ۔

ترجمان کے مطابق نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے منظور شدہ نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام برائے ہائر ایجوکیشن فیکلٹی سلسلے میں ٹریننگ ویمن یونیورسٹی میں شروع ہوگئی جو 31ء جنوری تک جاری رہے گی کچہری کیمپس میں ہونے والی ٹریننگ کے افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں جبکہ گسٹ سیپکر وائس چانسلر کمالیہ یونیورسٹی ڈاکٹر یاسر نواب تھے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فیکلٹی ڈیولپمنٹ ایچ ای سی کیلئے پارٹنر کے طور پرویمن یونیورسٹی کا انتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں