فیصل آباد:لیڈرز لائرز فورم کے نئے عہدیداروں کا چناؤ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے سالانہ الیکشن سے قبل لیڈرز لائرز فورم کے نئے عہدیداروں کا چناؤ کرلیا گیا۔۔۔
صدرڈسٹرکٹ بار میاں انوار الحق اور ممبر پنجاب بار کونسل فاروق ڈوگر نے نئے عہدیداران سے حلف لیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے انتخابات کی سرگرمیاں جاری ہیں اور بار کے الیکشن سے قبل لیڈرز لائرز فورم کے نئے عہدیداروں کا انتخاب کرلیا گیا، ملک سخاوت علی اعوان چیئرمین، محمد اعجاز عزیز صدر، سینئر نائب صدر رانا عظیم شاہد، مرزا غلام ربانی نائب صدر، ملک رضوان عمر جنرل سیکرٹری ،ثروت چودھری جوائنٹ سیکرٹری۔ میاں وحید انور فنانس سیکرٹری، بابر شہزاد ہاشمی سیکرٹری نشر و اشاعت، میاں عابد حسین انفارمیشن سیکرٹری، محمد نصیر رابطہ سیکرٹری ،ملک محمد ارشد اعوان چیف ایگزیکٹو، ایڈووکیٹ اورنگزیب ،ثوبیہ سعید ،رانا سعید خاں اور ملک شاہد حامد ممبران منتخب ہوگئے ۔ نومنتخب ممبران کا کہنا تھا کہ وکلا کی عزت کو محفوظ کرنے والے پازیٹو لیڈرز کی حمایت کرتے ہوئے بار کو مناسب نمائندے فراہم کرنے کے لیے ووٹنگ اور نرسری کی خدمات سرانجام دیں گے اور وکلا کی بہتری کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے ۔