محکمہ تحفظ ماحول کی کارروائی ،725 کلو پولی تھین شاپر بیگز ضبط

محکمہ تحفظ ماحول کی کارروائی ،725 کلو پولی تھین شاپر بیگز ضبط

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے بڑی کارروائی کرکے 75 مائیکرونز سے کم725 کلوگرام پولی تھین شاپر بیگز ضبط کرلئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول عثمان اظہر نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عتیق اللہ کے ہمراہ نڑوالا روڈ پر دو پلاسٹک سٹورز پر ریڈ کیا جہاں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک پراڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے بھاری مقدار میں پولی تھین بیگز قبضہ میں لے لئے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے پلاسٹک سٹورمالکان کو متنبہ کیا کہ75 مائیکرونز سے ہلکے شاپر بیگز کے استعمال پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں پولی تھین بیگز کی روک تھام کے لئے سرگرم عمل ہیں لہذا خلاف ورزی سے گریز کیاجائے تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں