تحصیل کو تجاوزات فری بنانے کیلئے اقدامات میں نرمی نہیں آنے دینگے :اسسٹنٹ کمشنر صدر
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تحصیل بھر کو تجاوزات فری بنانے کیلئے جاری اقدامات میں نرمی نہیں آنے دیں گے ۔
اسسٹنٹ کمشنر صدررنگزیب گورایہ نے امین پور بنگلہ کے مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے مکمل صفایا کی واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں اسی سلسلے میں بازاروں اور شاہرات سے تجاوزات کا خاتمہ کرایا جارہا ہے ۔اس موقع پر مشینری سے پختہ تجاوزات مسمار اور عارضی تجاوزات ختم کراکر سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔