محکمہ ماحولیات ،40ٹن غیرقانونی پلاسٹک ضبط :مریم اورنگزیب

محکمہ ماحولیات ،40ٹن غیرقانونی پلاسٹک ضبط :مریم اورنگزیب

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاپلاسٹک بین پر عملدرآمدکیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ،اس سلسلے میں محکمہ تحفظ ماحول نے 5جون سے 2جنوری تک 40ٹن غیرقانونی پلاسٹک ضبط کیا۔

اس پلاسٹک سے لاہوراورفیصل آباد کے سکولوں میں پرائمری کے بچوں کیلئے کرسیاں فراہم کی گئیں،یہ وہ سکول تھے جہاں کرسیوں کی کمی تھی،لاہور کے ماڈل بازار میں بچوں کیلئے اسی پلاسٹک سے پلے ایریا بنایا گیا،آئندہ دنوں میں اس پلاسٹک سے گٹروں کے ڈھکن بنائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں