سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے بعد اچانک منفی زون میں چلی گئی
کراچی: (حمزہ گیلانی) پاکستان سٹاک مارکیٹ زبردست تیزی کے بعد اچانک منفی زون میں چلی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج اچانک مثبت سے منفی زون میں چلی گئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد پر چلا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر مزید گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 11 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر 278 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔