چنیوٹ:زراعت شماری کیلئے فیلڈ آپریشن کا افتتاح
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شماریات ایم آصف کے ہمراہ ساتویں زراعت شماری کیلئے سرگودہا روڈ پر محلہ عثمان آباد میں فیلڈ آپریشن کا افتتاح کر دیا۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شماریات نے بتایا ادارہ شماریات ضلع چنیوٹ میں 77 منتخب بلاکس پر ساتویں زراعت شماری کروانے جا رہا ہے 8 سپروائزر 45 شمار کنندگان کا انتخاب اور انکی ٹریننگ مکمل کروا دی گئی ہے ، ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کوبتایا ڈیجٹیلائز شماری میں بڑے زمیندار اور مال مویشی رکھنے والے بھی شمار ہونگے ،زراعت شماری کا مقصد زرعی شعبے میں پالیسی سازی کے لئے اعداد و شمار کو اکٹھا کرکے غذائی قلت کی صورتحال کو بہتر بناناہے ۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل طبی و انتظامی امور چیک کرنے کیلئے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 143پہنچ گئے ۔ ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، مشینری کی ورکنگ و دیگر امور کا جائزہ لیا، فیک انٹریز کرنے پر سٹاف کی سرزنش کی اور سی او ہیلتھ کو انکی جواب طلبی کیلئے احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ای او عبدالجلیل کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول محلہ گڑھا اور گورنمنٹ مدرسہ البنات ہائی کا بھی دورہ کیا، بلڈنگز کی میٹینس و دیگر امور کا جائزہ لیا، گرلز ہائی سکول محلہ گڑھا کے 3کلاس رومز کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔