شہریوں کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح :اختر فاروق

 شہریوں کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح :اختر فاروق

میانوالی (نامہ نگار) ڈی پی او میانوالی کی آفس میں روزمرہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ۔

، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا سفر جاری ہے ،ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے کمپلینٹ سیل میں ہونے والی روزمرہ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کا حل میری اولین ترجیح ہے ۔ میرے دفتر کے دروازے شہریوں کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں شہری بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کیلئے تشریف لاسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں