2 ہفتے کے دوران مر غی کا گوشت 250 روپے کلو مہنگا
گوجرانوالہ،علی پور چٹھہ (نیوز رپورٹر،تحصیل رپورٹر )گوجرانوالہ ، علی پور چٹھہ اور دیگر علاقوں میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ۔۔۔
دو ہفتوں کے دوران برائلر مر غی کے گوشت کی قیمت میں 250روپے فی کلو گرام اضافہ سے مرغی کا گوشت 750روپے فی کلو گرام جبکہ زندہ مرغی 560روپے میں فروخت ہونے لگی ۔تفصیلات کے مطابق ایک ماہ تک فارمی مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی رہی ،زندہ مرغی 380روپے جبکہ گوشت 490روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوتا رہا لیکن پولٹری فارمز مالکان اور سپلائی دینے والوں نے مارکیٹ میں مرغی کی سپلائی کم کر دی جس کے باعث مارکیٹ میں فارمی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اس پر مرغی کے گوشت کی قیمت 540روپے لکھی ہوئی ہے لیکن اس ریٹ پر کسی بھی جگہ سے گوشت نہیں مل رہا۔غریب کیلئے مرغی کا گوشت کھانا مشکل ہو گیا ہے ۔ دوسری طرف مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے ان کو بھی فائدہ تھا ان کی فروخت بڑھ گئی تھی لیکن اب مرغی کی سپلائی بہت کم ہو رہی ہے ،بلیک میں مرغی خریدی تو قیمت دوبارہ بڑھ گئی ہے ۔