وزیرآباد:ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر تقریب ،مقامی رہنمائوں کی شرکت
وزیرآباد(نا مہ نگار)پاکستان کوایٹمی قوت بنانے کاخواب دیکھنے اورعوام کودنیا میں جینے کاشعوردینے کی پاداش ہی ذوالفقار علی بھٹوکی زندگی کوختم کرنے کاباعث بنی،ذوالفقار علی بھٹوایک سوچ اور۔۔۔
نظریہ کانام تھا بھٹوخاندان نے اس نظریے کے لئے اپنی جانیں گنوادیں مگرعوام کوجینے اورسرکو بلند کرنے کاڈھنگ دے دیا۔ ان خیالات کااظہار چودھری علی اعجاز چیمہ نے پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 66اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ کے چیمبر میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی97ویں سالگرہ کاکیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختار احمد چیمہ ،سہیل افضل،غلام مصطفی راٹھ،عامر مغل،آصف جٹ،ذوالفقار زبیر میر،محمد شبیر،یوسف کھوکھر،ماجد بٹ،شریف تبسم،زاہد ملک یونس بھٹی،نبیل سعیدو د یگربھی موجودتھے ۔