عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانا ہوگی :ریحانہ ڈار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ ۔۔۔
ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں دھاندلی زدہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عوام کو موجودہ نااہل وکرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے کردارادا کرنا ہوگا یہ جب تک برسراقتدار رہیں گے پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کا عمل رکا رہے گا۔ تحریک انصاف رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نے اپنی پوتی اور عامر ڈار کی صاجنرادی کی شادی کے موقع پر سیاسی وسماجی رہنماؤں سے ملاقا ت کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل، شیر افضل مروت ، اسلم گھمن، نعیم حیدر بنجوتہ، ابو ذر نیازی، صنم جاوید، عمر فاروق ڈار، عثمان ڈار، عامر ڈار، عمران ڈار ، میاں اعجاز جاوید، میاں شان علی قمر، صاجنرادہ حامد رضا ودیگر بھی موجود تھے ۔ عمر فاروق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سال 2024 عوام کیلئے ناامیدی’لاقانونیت ’بے چارگی ’غربت ’افلاس ’مہنگائی پسماندگی اور ذہنی اذیتوں کا سال ثابت ہوا موجودہ وفاقی حکومت دھاندلی سے تشکیل دیکر ملک کو مسائل و بحرانوں میں مبتلا کر کے ملکی ترقی کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا گیا معلوم نہیں حکومت مذاکرت کیلئے کتنی سنجیدہ ہے ، موجودہ حکومت مکمل طور پر بااختیار نہیں ہے ۔