سیالکوٹ:جعلی نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کاررو ائی نہ ہو سکی

سیالکوٹ:جعلی نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف کاررو ائی نہ ہو سکی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) سیالکوٹ میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف پولیس اور خفیہ ادارے کارروائی میں کامیاب نہ ہوسکے ، جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں جرائم میں ملوث ہیں ۔۔۔

 پولیس سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کے باوجود ملزموں اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے مالکان تک نہ پہنچ سکی۔ سیالکوٹ میں جعلی نمبر پلیٹ گاڑیوں کو لگا کر چوری ، ڈکیتی ، راہزنی اور قتل جیسے واقعات کئے جا رہے ،متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں استعمال ہوئی ہیں جن کی باقاعدہ سی سی ٹی وی نکلنے کے باوجود پولیس اصل ملزموں تک نہ پہنچ سکی ۔ سیالکوٹ میں گاڑی کی چیکنگ کا کوئی نظام موجود نہیں ،پولیس کی جانب سے جدید طرز تفتیش اور سائنٹفک طریقہ کار موجود ہونے کے باوجود جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کا خاتمہ نہ ہونے پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی، اعلیٰ حکام صور تحال کا نو ٹس لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں