حکومت مذاکرات میں کمزور دکھائی دے رہی ہے ، چو دھری رشید جٹ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل نائب صدر پی پی پی چو دھری رشید جٹ نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کا نعرہ بلند کیا۔
، شہید بے نظر بھٹو کی ساری زندگی سیاسی جدوجہد سے عبارت ہے ، حکومت مذاکرات میں کمزور دکھائی دے رہی ہے ، ملک میں مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں، اس میں تمام سیاسی پارٹیوں کو ساتھ بٹھانے کی ضرورت ہے ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوری خدمات کا اعتراف پوری دنیا کر رہی ہے ،اور پیپلز پارٹی ہر دور میں دہشتگردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے آئی۔ اور واحد پارٹی ہے جو جمہوریت کی علامت ہے ۔