سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وارکارکردگی کا جائزہ اجلاس

 سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وارکارکردگی کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرصدارت سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس۔

 ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ رواں ہفتہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 18927انسپکشن کیں اور خلاف ورزی پر مجموعی طورپر 679000روپے جر ما نہ عائدکیا۔۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سپیشل پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ تما م د کا نوں اور مارکیٹوں کی با قاعدگی سے انسپکشن کی جا ئے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے تا کہ عام آدمی کو زیا دہ سے زیا دہ سے ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں