ہمیشہ قوم کو جمہوریت کے نام پر دھوکہ دیا گیا : ہشام الٰہی

 ہمیشہ قوم کو جمہوریت کے نام پر دھوکہ دیا گیا : ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ نام نہاد لبرل، سیکولر سیاست دانوں اور حکمرانوں نے ہمیشہ قوم کو جمہوریت کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت دئیے بغیر امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔ملک میں امن اور استحکام کے لیے ہمیں اسلامی نظام قائم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے شہر ریاض ،دمام اور تبوک میں مقامی علما و پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا نظام خالق کائنات کا بنایا ہوا نظام ہے جس کو رسول اللہ ؐ نے عملاً نافذ کرکے ریاست مدینہ کا ماڈل دیا جو ہمارے لئے آئیڈیل نظام ہے اور ہم 76 سالوں سے ایسے بابرکت نظام کو چھوڑ کر کفار کے دئیے ہوئے نظام کو اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں چلانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں جو ہمارے لیے بہت بڑا فتنہ ثابت ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں