نرخنامے نظر انداز : سبزیاں، چکن مہنگے داموں فروخت

نرخنامے نظر انداز : سبزیاں، چکن مہنگے داموں فروخت

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں، مختلف مقامات پر برائلر گوشت بھی سرکاری نرخ 595 کے بجائے 680 سے 700 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں پیاز کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں پیاز 150 سے 160 روپے کلو فروخت ہوا۔ٹماٹر کے سرکاری نرخوں میں پانچ روپے کمی کے بعد قیمت 180 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 210 سے 220 روپے، آلو 70 روپے کے بجائے 80 سے 90روپے کلو فروخت کیا گیا۔ لہسن 585 روپے کے بجائے 780 سے 800، ادرک 295 روپے کے برعکس 380 سے 400 روپے، بند گوبھی 60 اور پھول گوبھی 80 روپے کلو تک فروخت ہوئی جبکہ پالک اور ساگ 50 روپے اور دیگر موسمی سبزیاں شلجم 50، مولی 40 اور گاجر 60 روپے کلو میں فروخت ہوئے۔ دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کی قیمت 595روپے فی کلو پر بر قرار رہی تاہم مختلف علاقوں میں دکانداروں نے سپلائی کو جواز بناتے ہوئے 680سے 700روپے کلو تک فروخت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں